اسلام آباد(فاروق اقدس/ تجزیاتی رپورٹ) شاہد خاقان کے حکومت اور ن لیگ سے ’’فاصلے‘‘، لاتعلق کیوں؟ اپوزیشن کا بھرپور کردار کرنے والے شاہد خاقان ’’پس منظر‘‘ میں کیوں چلے گئے، اپنے قائد میاں نواز شریف سے ’’سیاسی ہم آہنگی‘‘ اور رابطے کیوں ختم ہیں؟؟پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں اہم وزارتوں اور تنظیمی ذمہ داریوں پر فائز رہنے والے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی گزشتہ کافی عرصے سے جماعتی اور حکومتی سرگرمیوں سے لاتعلق دکھائی دے رہے ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی آمد بھی خاصی مختصر ہوچکی ہے گزشتہ اجلاس میں ان کی حاضری جو ایک ہفتے سے بھی کم تھی اس دوران بھی ایوان میں مختص اپنی نشست پر بیٹھنے کی بجائے انہوں نے عقبی نشستوں پر کچھ دیر بیٹھ کر اپنے ہم خیال ارکان سے گپ شپ کی اور رخصت ہوگئے، انہوں نے کافی عرصے سے ایوان کی کارروائی میں بھی کسی سطح پر کوئی حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں انہوں نے اپوزیشن نشستوں سے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت اہم اور جارحانہ کردار ادا کیا تھا اور بالخصوص سابق قائد ایوان عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے قبل بھی وہ انتہائی سرگرم اور فعال نظر آتے تھے، انہیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اہم ساتھی اور معتمد خاص بھی سمجھا جاتا ہے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...