کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پرآئے مہاجر اکابرین کے ایک وفد سے ملاقات میں شہر بھر میں تیزی سے بڑھتے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ان میں ہونے والے مہاجر نوجوانوں کی ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں موجود غیر قانونی بستیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کر کےملکی سلامتی کو محفوظ بنانا ناگزیر ہوچکا۔ منظم سازش کے تحت شہر کو غیر محفوظ اور بدامنی کا شکار بنایا جارہا ہے،جس کیلئے حکومتی سرپرستی میں شہر بھر میں سیکڑوں کچی بستیا ں بسائی گئیں ہیں جبکہ مقامی افراد کے حصے کی بنیادی سہولتیں فراہم کرکے انہیں طاقت بخشی جارہی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ شہرکی بیشترکچی بستیاں جرائم پیشہ عناصرکی آماجگاہ بن چکی ہیں جہا ں قانون نافذکرنے والے اداروں تک کو جانے کی آزادی نہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہاں قبائلی نظام مسلط کرکے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی رٹ کو چیلنچ کردیا گیاہے جس پر حکومتی اداروں کی خاموشی تشویشناک ہے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...