نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز ) بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ شیئرز میں تیزی سے کمی کے باوجود ان کی کمپنی کی بنیادی اخلاقی اقداریں اب بھی مضبوط ہیں ، اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کی اخلاقی اقداریں اب بھی مضبوط ہیں ، بیلنس شیٹ اور اثاثے اب بھی مستحکم ہیں ۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق گوتم اڈانی کی جگہ ان کے حریف مکیش امبانی اب ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے 2023کا آغاز کرنے والے اڈانی 15ویں نمبر پر آگئے۔ رپورٹ کے مطابق یکم فروری کو اڈانی گروپ کے حصص کی قیمت میں مزید کمی آئی جس کے نتیجے میں گوتم اڈانی کی دولت مزید گھٹ کر 75.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں15 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔اس کے مقابلے میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی 83.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 9 ویں جبکہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔گوتم اڈانی کی دولت میں تیزی سے کمی کی وجہ ایک امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی 25 جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ تھی۔اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...