کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل برقرار‘دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے ‘ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر رہ گئے‘اسٹیٹ بینک کے مطابق 27جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبالہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں‘اب اسٹیٹ بینک کے پاس 3ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہیں۔ادھرروپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں2 روپے تک کا اضافہ ، یورو کی قیمت 4 روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی ایک روپے تک مہنگا ہو گیا‘جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید2روپے اضافے سے 266 سے بڑھ کر 268روپے اورقیمت قیمت فروخت ڈیڑھ رپے اضافے سے 269.50سے بڑھ کر 271روپے ہوگئی ‘اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید2روپے بڑھنے کے بعد 269.00 روپے سے بڑھ کر 271.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے بڑھنے کے بعد 273.00 روپے سے بڑھ کر 274.00 روپے ہو گئی ہے۔ دریں اثناءعالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار 200 روپے فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 641 روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کے اضافے سے 2300 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...