اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مزید دو دھچکے لگے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عمل بھی درست قرار دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کر لیا،پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا وہ فیصلہ چیلنج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی مرضی سے جان بوجھ کر غیر ملکی باشندوں سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی، عمران خان پاکستانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے، یہ بات ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لارجر بینچ کا محفوظ فیصلہ جاری کیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔بعد ازاں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے یہ فیصلہ تحریر کیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست قبل از وقت ہونے پر خارج کی گئی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابھی عارضی فائنڈنگ پر شوکاز جاری کیا گیا ہے، شوکاز کے جواب میں پی ٹی آئی اپنا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرسکتی ہے، پی ٹی آئی شوکاز کے جواب میں اپنے موقف سے حقائق درست کروا سکتی ہے، الیکشن کمیشن کا فرض ہے وہ شوکاز کے جواب میں حقائق کو زیر غور لائے، الیکشن کمیشن پہلی فائنڈنگ ہی دوبارہ لاگو کرنے کی دلچسپی کے بغیر معاملہ دیکھے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، حتمی فیصلے سے رنجیدہ ہونے پر پی ٹی آئی آئینی عدالت سے دوبارہ رجوع کر سکتی ہے، عدالت سمجھتی ہے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرے گی، آئین اور قانون میں حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شوکاز نوٹس سے متعلق کارروائی کے اختتام پر پی ٹی آئی فیصلے سے متاثر ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتی ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ یہ درخواست قبل از وقت ہے۔دریں اثناءاسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹیکو ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کر لیا،درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 2018والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا جس میں مبینہ بیٹی کا ذکر نہ کرکے حقائق چھپانے کا الزام لگایا۔مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا کیس اب لارجر بینچ سنے گا۔ ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے وکیل ابوذر سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل سلمان بٹ عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب میں کہا گیا عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں، معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔ٹیریان کیس میں عمران خان کا اعتراض ہے اب وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...