پشاور(نمائندہ جنگ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ الیکشن ضرور ہونگے لیکن اس وقت ریاست خطرے میں ہے، ہم 90 تو کیا70 دنوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کیلئے تیارہیں لیکن امن وامان کے جو حالات ہیں ان میں فوری طورپر آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد کیاجائے جس میں تمام اداروں کو بھی بلایاجائے اوران کی مشاورت سے الیکشن تاریخ کااعلان کاجائے، وہ جمعرات کے روز وزیراعلی ہاؤس پشاورمیں نگران وزیراعلی اعظم خان اورکابینہ ارکان کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ گورنر نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کو خط ایک لکھتے ہیں اورتشریح الگ کی جاتی ہے،میں اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھاتاکہ ارکان اپنے حلقوں کی نمائندگی کرسکیں،میں پرامن الیکشن کے انعقاد کاخواہاں ہوں، جب اسمبلی تحلیل ہوئی توحالات ایسے نہ تھے،سب سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کااعلان مناسب ہوگا،گورنرنےکہاکہ ہم نے ضم اضلاع کے مشران سے جوملاقاتیں کیں ان میں مسائل معلوم ہوئے لیکن ایک پارٹی کو ریاست کے مسائل کاادراک نہیں،جب بات ریاست کی ہوتوسب جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں، پشاورپولیس لائنز واقعہ افسوسناک ہے، ہر آنکھ اشکبارہے، ہم جنازوں کوکاندھا دے رہے ہیں وہ الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، ان کے ذمہ داروں نے جنازوں میں شرکت نہیں کی، فورسز کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، سوشل میڈیاپر منظم مہم جاری ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھ پر الزام عائد کردیاکہ الیکشن نہیں چاہتا،میں نے الیکشن کمیشن سے الیکشن کرانے کاکہا اورتجویز دی کہ مشاورت کی جائے،پولیس کیوں ڈیوٹی سے انکارکرے گی۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...