شیخ رشید گرفتاری، وفاقی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

03 فروری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر وفاقی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔شیخ راشد شفیق کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے گذشتہ روز شیخ رشید کی پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور رات گئے گرفتاری بھی کر لی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔