کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’آپس کی بات ‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نہ الیکشن سے ڈر رہی ہے نہ بھاگ رہی ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کر کے شکست دیں گے،سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف واقعی سویلین بالادستی کی تحریک چلارہی ہوتی تو ان کی صفوں میں شامل ہوجاتا،عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے صرف یہ شکایت ہے کہ ہمیں کیوں چھوڑ دیا،سینئر تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی قوتوں کو خودمختارانہ کام کرنا چاہئے، ریاستی ادارے امن و امان سمیت باقی ایشوز پر حکومت کو سپورٹ کریں لیکن سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ہماری خواہش نہیں تھی کہ کوئی ہمیں اقتدار میں لاکر بٹھائے، ہم چاہتے ہیں فوج مکمل طور پر غیرسیاسی ہو، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہتے، پورا پاکستان جانتا ہے جنرل فیض حمید سمیت دیگر لوگ پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے تھے، وزیراعظم ہاؤس میں ایک آفیسر وزیراعظم کی ریکارڈنگ کرکے بہاولپور بھیج رہا ہوتا تھا، کورکمانڈر بہاولپور کو کیا اختیار ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی کالز ریکارڈنگ کروائے، انہوں نے فوج اورا نٹیلی جنس ایجنسیوں کو اپنے گھر کی لونڈی کی طرح استعمال کیا، ن لیگ بغیر کسی کی مدد کے اپنے زوربازو پر الیکشن جیتے گی، میری ذاتی رائے میں ہمیں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں جانا چاہئے، ن لیگ نہ الیکشن سے ڈر رہی ہے نہ بھاگ رہی ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کر کے شکست دیں گے۔ سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف واقعی سویلین بالادستی کی تحریک چلارہی ہوتی تو ان کی صفوں میں شامل ہوجاتا،عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے صرف یہ شکایت ہے کہ ہمیں کیوں چھوڑ دیا۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...