فنکشنل لیگ الیکشن، پیر پگارا مرکزی صدر ، محمد علی درانی سیکرٹری جنرل منتخب

03 فروری ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا سینٹرل کونسل اجلاس انٹرا پارٹی الیکشن میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا VII) مرکزی صدر ، محمد علی درانی مرکزی سیکرٹری جنرل اور پیر یاسر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر منتخب جبکہ صدرالدین راشدی سندھ کے صدر،مظفر حسین شاہ سینئر نائب صدر اور سردار عبدالرحیم جنرل سیکرٹری ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا جنرل کاونسل اجلاس گزشتہ روز کنگری ہاوس کراچی میں منعقد ہوا جس میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا) مرکزی صدر، محمد علی درانی مرکزی سیکرٹری جنرل، پیر یاسر ، شاہد محمود خان، حاجی اکرم سلطان ، رانا افتخار احمد مرکزی نائب صدر، کنور قطب الدین خان انفارمیشن سیکرٹری ، حاجی خدا بخش راجڑ فنانس سیکرٹری، شکیل احمد کھوسو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، سندھ کونسل کے اجلاس میں فنکشنل لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر کاشف نظامانی نے الیکشن کمشنر کے فرائض نبھاتے ہوئےفنکشنل لیگ سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبائی صدر کے لئےسید صدرالدین شاہ راشدی، سینئر نائب صدر کے لئےسید مظفر حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم ،نائب صدور کے لئے سید محمد راشد شاہ سید اسماعیل شاہ راشدی ،جلال شاہ جاموٹ، جام نفیس، خضر حیات منگریو، ناصر نظامانی ،سردار صادق کھوسو، سید غضنفر علی شاہ، سید زاہد شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقار حسین جٹ ،سیکرٹری انفارمیشن کے لئے نصرت سحر عباسی، رابطہ سیکرٹری کے لئے عبدالکریم شیخ، آرگنائزر سیکرٹری کے لئےعبدالکریم شر، سیکرٹری منارٹی افیئرز کے لئے نند کمار گوکلانی ،سیکرٹری فنانس کے لئے سید شفقت حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن کے لئے کامریڈ نثار ابڑو، ایڈیشنل آرگنائزنگ سیکرٹری کے لئےمحمد خان منگریو، جبکہ جوائنٹ سیکرٹریز میں شہناز جمیل، بھاگ چند بھیل، پیارو خان پھلپوٹو، غلام مصطفی جمالی، غلام نبی منگریو، کشور کمار جگانی، مسرور احمد خان، محمد ارشد شر ،سرفرازجونیجو اور سید معشوق علی شاہ کی کامیابی کااعلان کردیا ہے۔مذکورہ نشستوں پرکامیاب ہونے والے امیدوار تین سال کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔