کراچی(اسٹاف رپورٹر/آئی این پی)کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں ٹریفک سیکشن پر خاتون کی جانب سے بوڑھے ڈی ایس پی ٹریفک کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون کی کار کو فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز کی وجہ سے روکا گیا تھا۔خاتون نے ٹریفک پولیس سے تعاون کے بجائے بدتمیزی شروع کردی تھی۔ اس دوران ٹریفک پولیس کے افسران خاتون سے تعاون کی اپیل کرتے رہے تاہم خاتون طیش میں آگئی اور ڈی ایس پی ٹریفک اشتیاق حسین کو دھکے دینے لگیں اور انہیں تھپڑ بھی مار دیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد واقعہ کا مقدمہ ڈی ایس پی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں خاتون انعم اور اس کا بھائی نیوی افسر اسد نامزد کیاگیا ہے، مقدمہ سول لائن تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...