آسٹریلیا نے پانچ ڈالر کے نوٹ سے ملکہ الزبتھ کی تصویر ہٹا دی

03 فروری ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹاتے ہوئے پانچ ڈالر کے نوٹ پر نئے بادشاہ چارلس تھری کے بجائے نئے ڈیزائن کو نقش کردیا ہے جو ابتدائی آسٹریلین باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے بادشاہ چارلس تھری نے شاہی مملکت کی باگ ڈور سنبھالی ہے لیکن آسٹریلین حکومت نے پانچ ڈالر کے نوٹ پر ان کی تصویر چسپاں نہیں کی جس کے بعد اب کسی بھی آسٹریلین نوٹ پر برطانوی شہنشاہ کی تصویر نہیں ہے۔ ریزرو بینک آسٹریلیا کے مطابق انہوں نے نئے ڈیزائن کے حوالے سے مختلف لوگوں سے مشاورت کی جہاں یہ نیا ڈیزائن ابتدائی آسٹریلین باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔