قومی اسمبلی کا اجلاس آج، سانحہ پشاور پر بحث ہوگی

03 فروری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج (جمعہ کو)پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کرینگے۔اجلاس میں پشاور میں دہشتگردی کے سانحہ پربحث سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائیگی ۔