صدر نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دیدی

03 فروری ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے