کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، 5 کی وجہ سامنے آگئی

03 فروری ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع کیماڑی کے علی محمد مواچھ گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں میں سے 5کی وجہ موت سامنے آگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے کرائے گئے ٹیسٹ میں 4بچوں کی وجہ اموات خسرہ جبکہ ایک لڑ کی وجہ موت ڈینگی وائرس آیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 9 جنوری سے 24 جنوری کے درمیان 15 اموات ہوئی، 26 سے 28 جنوری کے درمیان کی گئی تحقیقات کے دوران طبی معائنے میں بیماریوں کی تشخیص کیلئے کورونا کے 48 ٹیسٹ کیے گئے،32 مریضوں کے سینے کے ایکسرے کیے گئے، 13 مریضوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ، قومی ادارہ صحت نے 6 مریضوں کی رپورٹ جاری کر دی،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں 4بچوں میں خسرہ اور سالہ 20 لڑکی میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی،دو روز قبل انتقال کر جانے والے 3 سالہ عبد الحلیم میں نہ خسرہ اور نہ ڈینگی کی تشخیص ہوئی، 3 سالہ عبدالحلیم ولد عبد الوہاب کی وجہ موت جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔