سینیٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، 11نکاتی ایجنڈا جاری

03 فروری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کرینگے ،سینٹ کے آج کے اجلاس میں وقفہ سوالات کیلئے 11نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی جائیں گی ، توجہ دلاؤ نوٹس کے علاوہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ہو گی ۔