امیدہے 5 سال سے کم وقت میں سودی نظام ختم ہوگا، وزیرخزانہ

03 فروری ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر‘جنگ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو سود سے پاک اور شریعت کے مطابق بنانے کا کام آسانی سے پورا کر لے گا‘ہم ملک میں سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ نہیں کرسکتے۔ وزیر خزانہ نے یہ یقین دہانی جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ اکنامک فورم کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کرائی۔ اسحاق ڈارکا کہناتھاکہ بینکنگ سیکٹر میں اسلامی اصولوں کے نفاذ کی وجہ ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ ان کی دلی خواہش تھی کہ پاکستان میں بینکاری نظام سود سے پاک ہو۔