چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا ایک اور مقدمہ درج

03 فروری ، 2023

گجرات (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا ایک اور مقدمہ درج،پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے حاجیوالہ کے رہائشی ن لیگی رہنما محمد علی کی درخواست پر اس کے گھر پر اشتہاری ملزم احسن کے ذریعے فائرنگ کروانے پر ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل سمیت 8دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،تھانہ ککرالی کے علاقہ کوٹلہ میں سول ہسپتال کے افتتا ح کے تنازعہ پر چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف مقدمہ درج ہے،اس مقدمہ میں پولیس کی بھاری نفری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گا ہ کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا لیکن چوہدری وجاہت حسین گرفتار نہ ہو سکے۔