نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں آج سماعت

03 فروری ، 2023

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے خلاف دائر درخواست آج ( جمعہ ) سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم سماعت کریں گے ۔شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلی کی تقرری بدنیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ محسن نقوی کے نام پر پہلے ہی اعتراضات اٹھ گئے تھے لیکن اعتراضات کے باوجود ان کا تقرر کیا گیا۔ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لئے تقرری کی گئی۔