اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ کر بیٹھے ہیں‘اداروں کو فیصلہ سازی کا حق عوام کو دینا ہوگا‘ ریاست اداروں کے بغیر نہیں چل سکتی‘جھگڑا یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے عوام کریں نہ کہ کوئی اور کرے‘میرے ساتھ تشدد نہیں کیا گیا،مجھے چار سینئر وزیروں نے ہم اس کے پیچھے نہیں‘ جو جج الیکشن 90دنوں سے آگے لےجانے کی بات کریگا آئین شکنی کامرتکب ہوگا‘جو انتظامیہ 90دن سے زیادہ کام کرے گی وہ آرٹیکل 6 کی مرتکب ہوگی‘جب تک افغانستان کی قیادت سے معاونت نہیں ہوگی کالعدم تحریک طالبان کا معاملہ حل نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حکومت کی افغانستان سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ‘ افغانستان کی موجودہ قیادت اگر پاکستان میں کسی پراعتماد کرتی ہے تو وہ عمران خان ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو امریکا کے متعدد دورے کر چکا ہے مگر آج تک وہ افغانستان نہیں گیا اور نہ ہی شہباز شریف نے افغانستان سے متعلق کوئی اجلاس بلایا۔طاقت کے استعمال سے معاملات پیچیدہ ہوں گے کیونکہ طاقت کا استعمال حکمت عملی ضرور ہے مگر مکمل حکمت عملی نہیں ہے۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...