امریکا، شرح سود میں مزید اضافہ

03 فروری ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرح سود 4.75 فیصد ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں رواں سال شرح سود بلند سطح پر ہی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔