عمران خان کا راجن پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

03 فروری ، 2023

راجن پور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور اب تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سابق وزیر محسن لغاری امیدوار ہوں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اویس لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شکست سے بچنے کے لیے کاغذات واپس لیے۔ عمران خان نے ہارنے کی وجہ سے کسی اور کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔