بھارت کشمیریوں کی آزادی دبا نہیں سکتا،پیر عمران شاہ،سید مسعود شاہ

05 فروری ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) رکن قومی اسمبلی وچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور حکومت پاکستان پیر سید عمران احمد شاہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) علماء ومشائخ ونگ کے مرکزی ترجمان سید مسعود احمد شاہ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، وسفارتی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون شہادت رائیگاں نہیں جائے گا، ایک نا ایک دن بھارت کو کشمیر آزاد کرنا ہوگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔