آئس نشہ کےخلاف کریک ڈائون اورسپلائی لائن توڑنے کاحکم

05 فروری ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر )سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی آئی اے لاہور اور اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد، ڈی ایس پیز سی آئی اے، انچارچز سی آئی اے لاہور،ڈی ایس پیز اے وی ایل ایس، اینٹی موٹر سائیکل اور وہیکلز لفٹنگ سٹاف انچارج سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سی سی پی او کو سی آئی اے لاہور کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے،سیریل کریمینلز کی سرکوبی میں سی آئی اے کا کلیدی کردار ہے۔سی آئی اے لاہور سنگین جرائم کا شکار شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مزید متحرک ہو۔