فاطمہ جناح یونیورسٹی میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب

05 فروری ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم کشمیرکی مناسبت سے منعقدہ رتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کشمیری پرچم کشائی بھی کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر منزہ قیوم، پروفیسرنورین اکمل، پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر نویداکبر، پروفیسرامجد اور طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔