حق خوداردایت کشمیریوں کابنیادی حق ہے،جماعت اسلامی خواتین

05 فروری ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم نے اس کے بھیانک چہرے سے نقاب نوچ پھینکا ہے۔ بھارتی فورسز کے ہتھکنڈے حریت پسند کشمیریوں کے جذبہ جہاد اور آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے،حق خود ارادیت اہل کشمیر کا بنیادی حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام سیکر ٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار ،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ثمینہ سعید ،ڈاکٹر حمیراطارق ،امور خارجہ ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور عظمی عمران نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم و بیش نصف صدی کے عرصے سے بھارت نے اہل کشمیر پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔