لاہور ہائیکورٹ بار میں کتاب میلہ کل شروع ہوگا

05 فروری ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں چار روزہ کتاب میلے کا آغازکل 6 فروری سے ہوگا، کتاب میلہ میں قانون، سائنس، جنرل نالج، تاریخ، ناول، ادبی کتب سمیت دیگر موضوعات کی کتابوں کےسٹالز لگائے جائیں گے، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر سردار اکبر علی ڈوگر نے کہا کہ وکلاءکتاب میلہ میں بھرپور شرکت کریں ،کتاب سے محبت کرنا وکلاءکی شناخت ہے کتابوں اور علم سے لگاؤ وکالت کیلئے انتہائی مفید ہے۔