لاہور(جنرل رپورٹر) کینسر کے عالمی دن پر جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسعود شیخ نے سٹی ہسپتال لاہور میں پبلک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے تو 30 سے 50 فیصدکینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ بن چکا ہے۔ ۔ ہر سال اوسطاً 4 لاکھ بچے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ سالانہ 116 کھرب ڈالر سے زیادہ خرچہ کینسر کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں میں پھیپھڑوں کا کینسر جبکہ خواتین میں چھاتی کا کینسر موت کی ایک بڑی وجہ بن چکا ۔ کینسر گلٹیوں کی صورت میں بھی نمودار ہو سکتا ہے لیکن تمام گلٹیاں کینسر نہیں ہوتیں۔ڈاکٹر منیر غوری نے کہا کہ کینسر کی وجہ سے انسان کے جسم، نفسیات کے ساتھ ساتھ معیشت پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد شہباز، ڈاکٹر اسد عباس شاہ، اور رانا رفیق نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ان عوامل کو روکنا یا تبدیل کرنا بہت ضروری ہے جو کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ مثلا سگریٹ نوشی سے پرہیز ، وزن کو مناسب حد میں رکھنا، تازہ پھل اور سبزیوں کا وافراستعمال ، باقائیدگی سے ورزش،شراب نوشی سے گریز کریں۔
لاہورجماعت اسلامی پی پی 172 کا اجلاس متوقع بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں...
لاہور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق علامہ...
لاہورصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں واسا حکام سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات...
لاہورٹیپا ایل ڈی اے کی طرف سے پیڈیسٹیرین برج کی تعمیر کے دوران یوٹیلٹی سروسز کی شفٹنگ کے باعث مختلف علاقوں...
لاہورپاکستان مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں روکنے کیلئے مسلم دنیا اپنی ذمہ...
قصور قصور کے نواحی علاقہ کنگن پورمیں لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بناکر نازیبا ویڈیوبنالی۔ سوشل میڈیا پرویڈیو...
ملکوال،ہیڈ فقیریاں ملکوال کے نواحی علاقے مرادوال میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2کزنز کو قتل...
سیہون سیہون میں اسکول پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، دوران امتحان فائرنگ کی، جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی،...