ن لیگ آج مال روڈ پرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالے گی

05 فروری ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن)لاہور کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج 5 فروری صبح10بجے الحمرا چوک مال روڈ تا چیئرمین کراس ریلی نکالی جائے گی۔ریلی سے مسلم لیگ (ن)کے وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے۔تمام عہدیداران وکارکنان دوستوں کے ہمراہ بھرپورشرکت کریںگے۔