آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس اور محکمہ خوراک نے آٹے سے لدی 7 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2260 تھیلے آٹا اور 10تھیلے میدہ برآمد کرلیا۔ تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور بابر سے 205 تھیلے آٹا اور ڈرائیور عبدالرحمان سے 300 تھیلے آٹا برآمد کیا۔ صدر واہ پولیس نے ڈرائیور نذر سے 315 تھیلے آٹا اور 10تھیلے میدہ، ڈرائیور جنید سے 165 تھیلے آٹا، ڈرائیور اعزاز سے 425 تھیلے آٹا، شیریں زادہ سے 650 تھیلے آٹا اور ڈرائیور سفارون سے 200 تھیلے آٹا برآمد کیا۔