ناموس رسالت اور حرمت قرآن پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،عمران حیات

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے صدر میاں عمران حیات نے سویڈن اور نیدر لینڈ میں نسل پرستوں اور شدت پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی اشتعال انگیز اور دہشت گردانہ حملہ ہے۔