مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد وں کےمطابق حل کیا جائے:شیخ انوارالحق

05 فروری ، 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے یوم کشمیر کے حوالے سے کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت دیرینہ ہے، اِسے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ دن ہے ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تجدید عہدِ وفا کرنی ہے۔ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قرارداد پیش کی گئی تھی۔ یہ قرارداد ہمیں یہ بات یاد دلاتی ہے کہ مسئلہ کشمیر فوری حل طلب ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔ اس کے دوسری جانب بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے جبکہ پوری دنیا خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔