یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں یوم یکجہتی کشمیر کےحوالےسے سیمینار

05 فروری ، 2023

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے آڈیٹوریم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار ہوا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ سیشن کا اہتمام شعبہ سیاسیات اور IR فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز نے کیا تھا۔ سیمینار میں ڈاکٹر خالد منظور بٹ، ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔سیمینار میں مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی گئی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں مسئلہ کشمیر کو بصری طور پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد پر ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔