یوایم ٹی کے زیراہتمام پاک ترک تعلقات کےموضوع پرسیمینار

05 فروری ، 2023

لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) میں پاک ترک تعلقات کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں قائم مقام صدر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل جاوید حسن (ریٹائرڈ)، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کا پرتباک استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی، ڈاکٹر مجاہد کامران، ترکش قونصلیٹ کے ممبران، یو ایم ٹی فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعدداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضانے ترک سفیر کا یو ایم ٹی آمد پر خیر مقدم کیااور کہا کہ انکا آنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط اور خصوصی رشتہ قائم ہے جو بھائی چارے، مشترکہ تاریخ اور باہمی اہداف پر مبنی ہے۔ ڈاکٹر آصف نے کہا کہ پاکستان کے طلباء اور فیکلٹی ترکی کے نظام تعلیم سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے ترک طلباء کیلئے یو ایم ٹی میں ایک میلن ڈالر مالیت کے سکالر شپس کے بارے مین بھی بتایا اور کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان روزگار، انٹرنشپ پروگرامز اور صنعتی تعاون کے ذریعے مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں۔