موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )واہ کینٹ کے علاقہ گڑھی افغاناں روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں اور پولیس میں فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جب کہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، زخمی ملزم کی شناخت مراد عرف زلفی کے نام سے ہوئی جس سے پسٹل بھی برآمد ہوا، پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزم مراد عرف زلفی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار یوم قبل ڈولفن پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا، ملزم قبل ازیں رابری کے 20 سے زیادہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی۔