اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن نے پتنگ بازی پر پابندی کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کااطلاقدو ماہ تک ہو گا،پتنگ بازی کرنے اوراس کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے گا۔