خواجہ سرا کا پھنداڈال کرقتل

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں خواجہ سراکو گلے میں پھنداڈال کرقتل کردیاگیا۔ پولیس کو شرافت علی عرف خوشبو (خواجہ سرا)نے بتایاکہ شادی شدہ ہوں میراایک بیٹاہے۔ میں خودساختہ خواجہ سراہوں اورچودہ پندرہ سال سے راولپنڈی میں رہ رہا ہوں۔کرایہ دار مقیم ہوں ، مکان میں نوکمرے ہیں جس میں سے آٹھ کمرے خواجہ سراؤں کے پاس ہیں۔ کمرہ نمبر 9میں محمدظہور خواجہ سرا دوسال سے کرایہ پررہ رہاہے ۔گزشتہ شب میں ، نعمان عرف چاند،کرامت عرف کرامو،حیدرعلی عرف شرمیلی گوشی غوری ٹاؤن پروگرام کے لئے گیاہواتھا کہ رات دس بج کر54منٹ پر مجھے سیف الرحمان خواجہ سرانے کال کرکے بتایاکہ ظہوراحمد کے کمرے میں ایک پینتیس ،چالیس سالہ شخص بیٹھاہواتھا جس کے جانے کے بعد میں کمرے میں گیا تواس کی لاش بیڈ کے ساتھ منہ کے بل پڑی ہوئی تھی اورگلے میں ازاربند کاپھندا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔