راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 15موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء جبکہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں شہری 5گاڑیوں 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 16افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فونزچھین لئے گئے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الٰہ آباد گلی نمبر 4 میں ذیشا ن گل کے گھرکے دروازے پر دستک ہوئی، نامعلوم افرادنے کہاکہ ہم آپ کے مہمان ہیں اور شادی کا کارڈ دینے آئے ہیں ۔ خاتون نے دروازہ کھولا تو دو خواتین بُرقعے میں اندر آئیں اور آتے ہی انہوں نے چھریاں نکال لیں جو 10 تولے طلائی زیورات اور50 ہزار روپے چھین کرلے گئیں۔ دونوں عورتوں کے ساتھ ایک نامعلوم مرد دوران واردات گھر کے باہر کھڑا رہا۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک نورمیں ذیشان محمود کے گھرکے تالے توڑکر طلائی زیورات مالیتی 37لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے نقد ی،تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں راجہ سخاوت علی کے بھائی راجہ واجد علی جو بیرون ملک مقیم ہیں کے گھر سے بریف کیس سے ایک پسٹل 30بور لائسنسی اوردیگرسامان،تھانہ چونترہ کے علاقہ بانیاں میں شعیب احمد کے پلاٹ سے 200 بلاک اور گیٹ چوری ہوگئے ۔تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ ترامڑی چوک میں شیردادکی اہلیہ کابیگ چوری ہوگیاجس میں چارتولے کے چارطلائی کنگن تھے۔تھانہ ترنول کے علاقہ سیکٹرڈی 17میں سیدہ سعدیہ واک کررہی تھی کہ دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پراس سے موبائل فون چھین کرلے گئے۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سیکٹرجی نائن ون میں تین نامعلوم ملزمان واک کرنے والےشہریارناصرکاموبائل گن پوائنٹ پرچھین کرلے گئے ۔تھانہ ترنول کے علاقہ سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرخرم امان کاموٹرسائیکل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں اس کاشناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،ایچ آئی ٹی فیملی کارڈ اور رقم تھی۔تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ ایچ ایٹ ٹومیں تین موٹرسائیکلوں پرسوارچارنامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر موٹروے پولیس کے اسسٹنٹ پٹرولنگ افسرسیدیاورعباس کاموبائل چھین کرلے گئے۔ متعدد وارداتیں تھانہ پیرودھائی ،نیوٹاؤن ،نصیرآباد ،سول لائنز ،روات ،سٹی ،رتہ امرال ،بنی ،صادق آباد ،کینٹ ،روات ،کراچی کمپنی ،سنگ جانی ،کھنہ ،آبپارہ ،بھارہ کہو،کورال ،انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ہوئیں۔
راولپنڈی‘ اسلام آباد کمشنر راولپنڈی نے بچے کو قطرے پلا کر ضلع راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا...
راولپنڈی ہائیکورٹ روڈ بعض مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ سیوریج کا گندہ پانی بھی سڑک پر بہنے لگا ۔...
اسلام آباد تربیلا‘ منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمدو اخراج کی تفصیل اس طرح رہی۔...
راولپنڈی جمعیت علماء اسلام کے امیر اور جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ ہم...
راولپنڈی اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رشدو ہدایت کا سلسلہ آخری پیغمبر حضرت محمدؐ پر ختم فرما دیا۔ عقیدہ...
راولپنڈی تھانہ روات سے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری ہونے پر3تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایچ او...
اسلام آ باد سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سیکٹر I-15...
راولپنڈی ، اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل...