اڈیالہ کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابوپالیاگیا

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ کے جنگل میں لگنے والی آگ پر چارگھنٹے کے آپریشن کے بعد قابوپالیاگیا،ریسکیوترجمان کے مطابق ہفتہ کو اڈیالہ کے علاقہ میں جرارکیمپ کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی جو تین سے چارکلومیٹر کے ایریامیں پھیل گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اوردیگرعملہ موقع پرپہنچ گیا اور فائرفائٹنگ آپریشن کے بعدآگ پرقابوپالیا۔