راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی لسٹیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں۔ تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں اپ لوڈ کرنے کے بعدمیڈیکل ٹیسٹ شروع کردئیے گئے۔ پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ٹیموں نے امتحانات اور انٹرویوز لئے ۔ میرٹ پر پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں ۔امیدواروں میں 63اوپن میرٹ جبکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے 800امیدوار، سندھ رورل سے 84، سندھ اربن سے 60، کے پی کے 91، پنجاب سے 417،بلوچستان سے 45امیدوار،فاٹا سے 23،گلگت بلتستان سے 8اور آزاد کشمیر سے 16امیدوار میرٹ پر سلیکٹ ہوئے ۔ان امیدواروں میں سے 109امیدوار 18سال کی عمر ، 203امیدوار 19سال ، 238امیدوار 20سال، 224امیدوار 21سال عمر، 253امیدوار 22سال عمر ، 262امیدوار 23سال عمر، 249امیدوار24سال عمر جبکہ 69امیدوار 25سال کی عمر کے ہیں ، امیدواروں میں 30بی ایس سی کوالیفائیڈ، 4بی بی اے آنرز، 31بی ایس آنرز، 58ڈی اے ی ہولڈرز، ایک ایل ایل بی ، 725میٹرک،263ایف ایس سی ، 78گریجویٹ ، 399انٹرمیڈیٹ،16ماسٹرز اور 2ایم فل ایم ایس کوالیفائیڈ شامل ہیں ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ بھرتی کا یہ مرحلہ انتہائی مشکل تھا جس کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بھرتی کا عمل تھا جس کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے ویژن اوراحکامات کے مطابق مکمل شفاف بنایا گیا تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹوں کا مرحلہ جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
راولپنڈی‘ اسلام آباد کمشنر راولپنڈی نے بچے کو قطرے پلا کر ضلع راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا...
راولپنڈی ہائیکورٹ روڈ بعض مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ سیوریج کا گندہ پانی بھی سڑک پر بہنے لگا ۔...
اسلام آباد تربیلا‘ منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمدو اخراج کی تفصیل اس طرح رہی۔...
راولپنڈی جمعیت علماء اسلام کے امیر اور جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ ہم...
راولپنڈی اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رشدو ہدایت کا سلسلہ آخری پیغمبر حضرت محمدؐ پر ختم فرما دیا۔ عقیدہ...
راولپنڈی تھانہ روات سے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری ہونے پر3تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایچ او...
اسلام آ باد سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سیکٹر I-15...
راولپنڈی ، اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل...