آن لائن ہراسگی میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےآن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزموں میں خاتون اور محسن یار لطیف نامی ملزم شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز شئیر کر رہے تھے اورشکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کرتے تھے ۔دونوں کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ،ایف آئی اے حکام نے ان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضہ میں لے لیا،ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔