راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے 44سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28ملزموں کو گرفتارکرکے 32 ہزارسے زیادہ پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔ 30 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی دھر لیا گیا۔راول ڈویژن پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 62پتنگیں ،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 19ملزمان کو گرفتار کرکے 800سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، صدر ڈویژن پولیس نے 2ملزمان کو گرفتا رکرکے ساڑھے00 23سے زیادہ پتنگیں اور ڈوریں برآمد کیں۔ پولیس نے 15ملزموں سے 7کلو کے قریب چرس اور51لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے منشیات فروشی،اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنے والے نعیم عرف گڈو گینگ کے 7ملزموں کوگرفتارکرکے ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔ ملزموں سے 6،پسٹل اورگولیاں برآمد ہوئیں۔ گینگ کے سرغنہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔رتہ امرال پولیس نےسنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 7 قمار بازوں سے 36 ہزار 750 روپے برآمد کر لئے ۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سے 8جر ائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے منشیا ت، ما ل مسروقہ اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ تر نول پولیس ٹیم نے پولیس پر پر فائر نگ، راہزنی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے تین ارکان کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے قیمتی موبائل فون اور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا ۔تھانہ شالیمار پولیس نےچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گر وہ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضے سے ساٹھ لا کھ روپے کا ما ل مسروقہ، واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی اور مو ٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا۔
راولپنڈی‘ اسلام آباد کمشنر راولپنڈی نے بچے کو قطرے پلا کر ضلع راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا...
راولپنڈی ہائیکورٹ روڈ بعض مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ سیوریج کا گندہ پانی بھی سڑک پر بہنے لگا ۔...
اسلام آباد تربیلا‘ منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمدو اخراج کی تفصیل اس طرح رہی۔...
راولپنڈی جمعیت علماء اسلام کے امیر اور جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ ہم...
راولپنڈی اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رشدو ہدایت کا سلسلہ آخری پیغمبر حضرت محمدؐ پر ختم فرما دیا۔ عقیدہ...
راولپنڈی تھانہ روات سے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری ہونے پر3تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایچ او...
اسلام آ باد سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سیکٹر I-15...
راولپنڈی ، اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل...