اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام یک جان دو قالب ہے، کشمیر کے مسئلے کے حل تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انکا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، شہ رگ کے بغیر ہم زندگی کا تصور کیسے کرسکتے ہیں؟؟ ہر سال ہم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتے ہیں ، کشمیر کے معاملے پر بغیر کسی تفریق کے ، سیاسی و گروہوں اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی 22 کروڑ عوام متحد ہو کر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتی ہے، ہم اقوام عالم کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ تقسیم ہندوستان کا ایجنڈا اس وقت تک ادھورا ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور یقینی طور پر کشمیری عوام نے ہی اپنے مستقبل سے تعلق فیصلہ کرنا ہے ہندوستان کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے تنبیہہ کی کہ وہ اپنے ناپاک عزائم پر عمل درآمد کرنے کی مت سوچے اور کشمیریوں کو ان کی منشا کے مطابق فیصلے کرنے دے۔
کراچی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں الیکشن کمیشن...
اسلام آبادبرطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئےسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے،...
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے جانی بیڑی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کا سراغ نہ لگایا جاسکا 9ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے سبی...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملے میں لاہور کراچی سے بہتر ہے...
کراچی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں حادثات میں بال...
کراچی ایف آئی اے کے ملک بھر میں نئے بھرتی شدہ 483 کانسٹيبلز جن کا بنیادی ٹریننگ کورس جو یکم اکتوبر سے ایف آئی...
کراچی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعا ت و فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے...
اسلام آبادبھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مسلم رکن...