MQM نے ضمنی انتخابات لڑنے کی تیاریاں کرلیں

05 فروری ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اگلے ماہ ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے تیاریاں کر لیں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت اور غور مکمل کر لیا، ذرائع کے مطابق ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں جن امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ان میں ڈاکٹر فاروق ستار،،وسیم اختر، سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، حسان صابر، خوش بخت شجاعت، معید انور، نیئر رضا،اور افتخار عالم شامل ہیں، امکان ہے کہ اتوار کو جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنوں سے ان ناموں کی منظوری بھی لی جائے گی۔