اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، قوم کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے کیلئے ان معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت ضروری ہے ۔ انہوں کہا کہ تعلیم خصوصاً معیاری تعلیم کا فروغ ملکی ترقی و تعمیر کیلئے ناگزیر ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے اجتماعی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو سکھو، گوجر خان میں نجی سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سےکیے گئے اقدامات کیساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں تعلیم کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے روشن کل کیلئے مستقبل کے ان معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔راجہ پرویز اشرف نے تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور سکول انتظامیہ کو اپنے ہر مکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں الیکشن کمیشن...
اسلام آبادبرطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئےسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے،...
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے جانی بیڑی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کا سراغ نہ لگایا جاسکا 9ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے سبی...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملے میں لاہور کراچی سے بہتر ہے...
کراچی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں حادثات میں بال...
کراچی ایف آئی اے کے ملک بھر میں نئے بھرتی شدہ 483 کانسٹيبلز جن کا بنیادی ٹریننگ کورس جو یکم اکتوبر سے ایف آئی...
کراچی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعا ت و فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے...
اسلام آبادبھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مسلم رکن...