اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت دہشتگردوں کی سہولت کاری اورہمدردی کے مترادف ہے اےپی سی میں سیکورٹی صورتحال سمیت قومی مسائل اور چیلیجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگاارض وطن کو امن کا گہوارہ بناکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا قومی قیادت کا فرض ہے،تحریک انصاف کا اہم قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت ادارے اور قوم یک زبان اورمحب وطن طبقات یکسو ہیں عمران خان کا رویہ ملکی و قومی مفاد کے برعکس اور طرز عمل و بیانیہ بیرونی دشمنوں کو خوش کرنیوالا افسوسناک ہی نہیں ملک و ملت کیلئے خطر ناک بھی ہے، دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی اداروں افواج اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پشاور میں پولیس ملازمین پر حملہ خیبر پختونخوا کی پولیس کے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتا قوم پولیس شہدا کی قربانیوں کی معترف ہے اور عمران خان دہشتگردوں کیخلاف کاروائیوں کا لائحہ عمل طے کرنے کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کررہے ہیں ،قومی اتحاد وقت کی آواز ہے اور خالی الدماغ عمران خان تقسیم و انتشار کی پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں۔ دریں اثناءیوم یکجہتی کشمیر پر اپنےپیغام میں نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم اور قیادت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تحریک پر یک زبان ہے1974میں وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو شہید کی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں ہڑتال کی کال پر سری نگر بند رہا سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق میں موثر آواز بلند کی، پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشتی بان ہے، قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے کہاں ہیں انسانی حقوق کے چیمپئن، نہتے کشمیریوں پر بھارتی فو ج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادیں میں ہے،دوہرے معیار نہیں ہونے چاہئیں اقوام متحدہ ، او ای سی اور عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کریں۔
اسلام آباد سپریم کورٹ آج فواد چوہدری کے خلاف درج فوجداری مقدمات کو یکجا کرنے متعلق اپیل کی سماعت کرے گی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پولش خاتون کی بچی کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران نوعمر بچی کو پولینڈ...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں پیکا...
اسلام آباد دیامر اور خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں 14 تا 18 جولائی پولیو مہم کا آغازہوگا۔کوہستان اپر، کوہستان...
کراچیدبئی میں تیز رفتاری اور ایمرجنسی لین میں گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق...
گلگت گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ عالمی اداروں نے پولیو کے گلگت بلتستان...
لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ نے شاہدرہ میں موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور حاشر کا 4 روزہ جسمانی...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس...