اختر منیردوبارہ صدر مملکت کےپریس سیکرٹری مقرر

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے دوبارہ ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ، اختر منیر ڈی جی اے پی پی سے قبل بھی ایوان صدر میں خدمات انجام دے رہے تھے ، قمر بشیر کی ریٹائر منٹ کے بعد اختر منیر کو دوبارہ صدر مملکت کا پریس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔