پشاور ( نیوز ایجنسیز) تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم نے لاشوں پر سیاست اور پشاور آکر نمک پاشی کی، امپورٹڈ حکومت ملکی حالات کی بہتری میں سنجیدہ نہیں، مشکلات کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کے بیان پر تحریک انصاف کا رد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں انتقامی کارروائیاں،دوسری طرف مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں ،شہباز شریف نے 417 روپے کا حساب مانگا ہے تو ابھی صوبے میں اپنی حکومت سے لیں ہم نے دس سال میں سکیورٹی پر 10 بلین روپے خرچ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 417 ارب این ایف سی کے تحت صوبے کو جنگ میں نقصانات کے ازالے کےلئے دیئے گئے تھے ہم نے پولیس کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی، سی ٹی ڈی کا بجٹ دگنا کیا،امپورٹڈ حکومت نے متاثرین سیلاب کیلئے اعلان کردہ 10 ارب میں ایک پائی بھی نہیں دی۔
کراچی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں الیکشن کمیشن...
اسلام آبادبرطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئےسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے،...
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے جانی بیڑی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کا سراغ نہ لگایا جاسکا 9ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے سبی...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملے میں لاہور کراچی سے بہتر ہے...
کراچی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں حادثات میں بال...
کراچی ایف آئی اے کے ملک بھر میں نئے بھرتی شدہ 483 کانسٹيبلز جن کا بنیادی ٹریننگ کورس جو یکم اکتوبر سے ایف آئی...
کراچی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعا ت و فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے...
اسلام آبادبھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مسلم رکن...