اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپے ، ہراسگی اور دھمکانے کے معاملے پر ذمہ داران کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی ہے۔ ایک بیان میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ میں اگست 2018 میں خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ، 11 اپریل 2022 کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد میں نے استعفیٰ دیا ، خیبرپختونخوا میں 16 اور 31 اکتوبر کو 4نشستوں پر انتخاب ہوا ، عمران خان تمام سیٹیں جیتے ، چنانچہ تحریک انصاف کے نامزد کردہ ریزرو امیدوار کے طور پر الیکشن کمیشن کو مجھے نوٹیفائی کرنا تھا ، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے نوٹیفائی نہیں کیا ، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیا جس میں مجھے 15 نومبر 2022 کو اپنے حق میں سٹے آرڈر ملا ، میری اسلام آباد میں غیر موجودگی پر میرے لاجز والے گھر پر چھاپہ مار کر فیملی کو ہراساں کیا گیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمن پولیس ، مجسٹریٹ مرتضیٰ چانڈیو اور سی ڈی اے کے افسران نے کارروائی کی ، سادہ کپڑوں میں ملبوس افسران نے میرے گھر والوں کو دھکیاں دیں لہٰذا اس معاملے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
قدریہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔ اے ایف پی کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پار لیمانی سیکرٹری خزانہ سعد وسیم نے بتایاہےکہ مہنگائی کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا...
اسلام آبادپاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے ایک اور اچھی خبر آگئی، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں...
تہران ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے ایران کمزور نہیں...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی کافی تعداد ایوان میں موجود تھی ،پریذائیڈنگ افسر عرفان الحق...
کراچی سنیئر صحافی اور کر کٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔...