یورپی یونین کا روس پر 24 فروری سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

05 فروری ، 2023

کیف(شِنہوا)بیلجیم کیدورہ پر آئی ہوئی یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ یورپی یونین (ای یو)روس-یوکرین تنازعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر24 فروری سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔یوکرین کی خبر ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وان ڈیر لیین نیکہا کہ حملے کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم پابندیوں کا 10 واں پیکج عائد کرنا چاہتے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وون ڈیر لیین نے کہا کہ نئی پابندیوں کا پیکج جو گروپ آف سیون (جی 7) کے ممالک کے ساتھ مل کر تیار کیا جا رہا ہے اس میں روس کے تیل کی قیمتوں کی اضافی حد کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نیکہا کہ اسکے علاوہ یورپی یونین یوکرین کی بحالی کے لیے روس کے اثاثوں کو استعمال کرنے کے طریقوں پر بھی فیصلہ کر رہی ہے۔