سردار رحیم کی مزار لال شہباز قلندر کے سجادہ نشین سید غضنفر علی شاہ کے والدکے انتقال پرتعزیت

05 فروری ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے حضرت لال شہباز قلندر سہون شریف مزارکے سجادہ نشین اور فنکشنل سندھ کے نائب صدر سید غضنفر علی شاہ کے والد سید حسن علی شاہ سبزواری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، تعزیتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند،جوار رحمت میں جگہ اور ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ۔